Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

کراچی: ہفتہ اتوارکاروباری مراکز بند کرنے کے فیصلے پرعملدرآمد جاری

SAMAA | and - Posted: Apr 3, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA | and
Posted: Apr 3, 2021 | Last Updated: 8 months ago

کاروباریوں کی جانب سےبندش کا فیصلہ مسترد

  کراچی ميں ہفتہ اور اتوارکو کاروباری مراکز بند کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔

کراچی میں ہفتے کوايم اے جناح روڈ،صدر،بولٹن مارکیٹ سميت تمام بڑے کاروباری مراکز بند ہيں۔بولٹن مارکيٹ ميں بند دکانوں کے باہر دکانداروں کی بڑی تعداد صبح سے موجود تھی اور انھوں کاروبار کی بندش کےفیصلے کو مسترد کیا۔

صدر ایف پی سی سی آئی ناصر حیات مگوں نے سماء سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ہفتے میں 2 دن کاروبار بند کرنے کی مخالفت کرتے ہیں اورکاروبار بند کرنا مسئلے کا حل نہیں۔

انھوں نے بتایا کہ حکومت کو معاشی معاملات بند نہیں کرنا چاہیے اورحکومت ہفتے میں 1 دن بھی کاروبار بند نہ کرے۔

ایف پی سی سی آئی کےصدر نے مطالبہ کیا کہ  شہر میں کاروبارمکمل ایس او پیز کے ساتھ جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔کرونا ایس او پیز پرعمل نہ کرنے والوں پرحکومت جرمانے عائد کرے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube