کراچی:سرکلرریلوے کی مزیدبہتری کی کوشش کررہےہیں،اسد عمر

SAMAA | - Posted: Apr 3, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 3, 2021 | Last Updated: 4 months ago

کے فور منصوبے پر واپڈا کام کررہا ہے

وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا ہے کہ کراچی میں سرکلر ریلوے کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

کراچی میں ہفتے کو وفاقی وزيرترقی ومنصوبہ بندی اسد عمر نے تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ سی پيک کےذريعےپاکستان ميں روزگارکےمواقع بڑھيں گے۔سی پيک نہ صرف چل رہا ہے بلکہ اس ميں توسيع بھی ہورہی ہے۔

کراچی سے متعلق اسد عمر نے بتایا کہ گرین لائن منصوبے پر پیش رفت جاری ہے اور ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں گرين لائن بس سروس اگست ميں شروع کرديں جبکہ کراچی پورٹ سے پپری تک پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے کام جاری ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کو1000 میگاواٹ بجلی دیں گے۔ کے فور منصوبے پر واپڈا کام کررہا ہے۔

کرونا وائرس سے متعلق اسد عمر کا کہنا تھا کہ وائرس سے بچاؤ کےلیے اگر بروقت اقدامات نہ کیے تو پوری معیشت بندکرنی پڑسکتی ہے اور ملک میں کرونا کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

معیشت کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے مہنگائی بہت بڑا چیلنج ہے۔ ڈالر پھینک کر روپے کی قدر کو مستحکم نہیں کیا جاسکتا ہے اور عالمی منڈی میں اجناس کی قیمتیں بہت تیزی سے بڑھی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube