Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

پیٹرولیم مصنوعات 3روپے فی لیٹر تک سستی، نوٹیفکیشن جاری

SAMAA | - Posted: Mar 31, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 31, 2021 | Last Updated: 7 months ago

اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا

Petrol

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر کمی کردی، وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وزیر خزانہ حماد اظہر نے بتایا ہے کہ پیٹرول ڈیڑھ روپے اور ڈیزل تین روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل رات بارہ بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول ایک روپے 55 پیسے کمی سے 110 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہوگئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے فی لیٹر سستا ہوکر 113 روپے 8 پیسے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم بحران، معاون خصوصی ندیم بابر سے استعفیٰ طلب

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ مٹی کا تیل ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر کمی سے 82 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل ایک روپے 56 پیسے سستا ہوکر 79 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر11 روپے 23پیسے پیٹرولیم لیوی جبکہ فی لیٹر ڈیزل پر 12روپے 74 پیسے پٹرولیم لیوی عائد ہے۔اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپےاور ڈیزل ڈھائی روپے تک کمی کی تجویز دی گئی تھی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے اپنی زیر صدارت ہونیوالے پہلے ای سی سی اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔

مزید جانیے: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے،  بین الاقوامی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر قیمتیں کم کرنا ممکن ہوا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہر ماہ کی یکم اور 16 تاریخ کو تبدیل ہوتی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube