Friday, December 3, 2021  | 27 Rabiulakhir, 1443

امریکی ڈالر 2سال کی کم ترین سطح پر آگیا

SAMAA | - Posted: Mar 31, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 31, 2021 | Last Updated: 8 months ago
Dollar-online_1

فوٹو: آن لائن

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر ایک روپیہ 10 پیسے گرنے سے 2 سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔

آئی ایم ایف سے 50 کروڑ ڈالر کی قسط ملنے پر انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 152 روپے پر آگیا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹرنیشنل بانڈ مارکیٹ میں یورو بانڈ کی کامیاب فروخت کا اثر ہوا ہے۔

گزشتہ روز ڈالر ایک روپیہ مزيد سستا ہو کر انٹر بینک مارکیٹ میں 22 ماہ کی کم ترین سطح 153روپے 10 پیسے پر آگیا۔

امریکی ڈالر22 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

ماہر معیشت خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور ترسیلات زر میں ڈالرز آنے کی رفتار بڑھ رہی ہے جبکہ عمرہ اور حج سیزن نہ ہونے سے ڈالر کی طلب کم ہوئی ہے۔ ڈالر انفلو زیادہ اور آؤٹ فلو کم ہوگیا ہے۔

اگست 2020 میں امریکی ڈالر 168 روپے 45 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا جہاں سے اب تک 8ماہ میں ڈالر کی قدر 15 روپے سے زائد اور 9 فیصد تک گرچکی ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف سے قسط ملنے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔ 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 45ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق ڈھائی ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی کامیابی سے فروخت پر سرمایہ کار پر اعتماد ہیں۔

پاکستان کو 50کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے 49 کروڑ 87 لاکھ ڈالر مل گئے ہیں اور یہ رقم آئی ایف ایف قرض پروگرام کے تحت ملی ہے۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے جمعرات 25 مارچ کو منظوری دی تھی جبکہ 6 ارب ڈالر کے قرض میں سے اب تک ایک ارب 95 کروڑ ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔

پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ 39 ماہ کے ای ایف ایف یا بیل آؤٹ پروگرام پر دستخط کیے تھے۔ اس پروگرام کے تحت پاکستان کو 3 فیصد سے بھی کم شرح سود پر 10کروڑ 80 لاکھ ڈالرز اگلے 10 سال میں ادا کرنے ہوں گے۔

ان شرائط میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا، مارکیٹ پر مبنی زر مبادلہ کی شرح اور حکومت کی ملکیت کمپنیوں کی تنظیم نو شامل ہیں جوکہ خسارے میں ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube