خصوصی قانون کے تحت اب بینکس گھر کیلئے قرض دیں گے،عمران خان

SAMAA | - Posted: Mar 18, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 18, 2021 | Last Updated: 3 months ago

نیا پاکستان نئی سوچ کا نام ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں غریب اور مزدور طبقے کو اہمیت نہیں دی گئی تاہم اب نیا پاکستان نئی سوچ کا نام ہے۔منصوبےکےتحت 20 سال میں گھر کےمالکانہ حقوق مل جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نےمحنت کش طبقوں میں گھر اور فلیٹس الاٹ کرنےکےمنصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کی۔وزیراعظم عمران خان نےشجرکاری مہم کےسلسلےمیں پودابھی لگایا۔وزیراعظم عمران خان کومنصوبےسےمتعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے رہائشی فلیٹس کامعائنہ کیا۔پانچ لاکھ روپے سالانہ سے کم کمانےوالے افراد کو ان مکانات کے مالکانہ حقوق ملیں گے۔ ورکرز ویلفئیرفنڈ میں تقریبا 3ہزار افراد نے خود کو رجسٹر کروایا ہے۔ قرعہ اندازی کے ذریعے 1500 افراد کو یہ مکانات اور فلیٹس دئیے جائیں گے۔

تقریب سےخطاب کرتےہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ پہلےگھرلوگوں کوکرائےپرملتےتھےاوراب ان کواپنی ملکیت مل جائےگی۔

وزیراعظم نےکہا کہ ہماراویژن ہے کہ کمزورطبقے کواوپراٹھائیں،خصوصی قانون کےتحت اب بینکس گھرکیلئےقرض دیں گےاورنجی بینکس380ارب روپےکےقرضےگھربنانےکیلئےفراہم کریں گے۔

عمران خان نےبتایا کہ پہلی بار متوسط طبقہ اپنے گھر کا خواب پورا کرسکےگااورپورےپاکستان میں ہاؤسنگ اسکیم کےمنصوبےلارہےہیں۔

وزیراعظم نےکہا کہ ہماری تعمیراتی صنعت تیزی سےآگے بڑھ رہی ہے۔ سیمنٹ اور سریے کی قیمتیں اس لیے اوپر گئی ہیں کیوں کہ تعمیرات بڑھ رہی ہیں۔ صنعتی شعبے سے روزگار ملتا ہے اور ملک کی دولت میں بھی اضافہ ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube