Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال

SAMAA | - Posted: Mar 14, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 14, 2021 | Last Updated: 3 months ago

حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے

مارچ کے آخری 15 دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6روپے فی لٹر تک اضافے کا خدشہ ہے۔اوگرا نےاضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی ہے۔

اوگرا نے 16 مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لٹر تک اضافے کی سمری بھجوا دی ہے۔ سمری میں پٹرول ساڑھے 5 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پونے 6 روپے فی لٹر تک مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت ساڑھے 4 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی 6 روپے فی لٹر بڑھانے کی تجویز بھی دے دی گئی ہے۔

اگریہ سمری منظور ہوئی توپٹرول کی نئی قیمت 111 روپے 90 پیسے سے بڑھ کر 117 روپے 40 پیسے فی لٹر ہوجائے گی۔فی لٹر ڈیزل کے نرخ بھی 116 روپے 8 پیسے سے بڑھ  کر 121 روپے 83 پیسے تک پہنچ جائیں گے۔

اوگرا سمری کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔اس سے قبل دو مرتبہ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافےکی سمری مسترد کردی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube