سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ

SAMAA | - Posted: Mar 13, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 13, 2021 | Last Updated: 3 months ago

پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ فی تولہ 2550 روپے اور فی اونس مزید 23 ڈالر کم ہوگئے۔ گزشتہ روز فی تولہ نرخ 2350 روپے اور فی اونس 32 ڈالر گرگئے تھے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (ہفتہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ ایک بار پھر غیر معمولی طور پر 2550 روپے اضافے سے ایک لاکھ 7 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 2185 روپے مہنگا ہوکر 91 ہزار 735 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جو 8 مارچ تک 10 ہزار 800 روپے سستا ہوا تھا۔

مزید جانیے: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی

ملک میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی، تقریباً 8 ماہ کے دوران سونے کے نرخ 29 ہزار 500 روپے گرے۔

پاکستان میں 5 روز کے دوران فی تولہ سونا 6750 روپے اور فی اونس 65 ڈالر مہنگا ہوچکا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 23 ڈالر اضافے کے بعد 1727 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube