سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی

SAMAA | - Posted: Mar 12, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 12, 2021 | Last Updated: 5 months ago

پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔ فی تولہ 2350 روپے اور فی اونس مزید 32 ڈالر کم ہوگئے۔ گزشتہ روز فی تولہ نرخ 2900 روپے اور فی اونس 24 ڈالر بڑھ گئے تھے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 2350 روپے کمی سے ایک لاکھ 4 ہزار 450 روپے اور 10 گرام سونا 1928 روپے سستا ہوکر 89 ہزار 550 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جو 8 مارچ تک 10 ہزار 800 روپے سستا ہوا تھا۔

ملک میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی، تقریباً 8 ماہ کے دوران سونے کے نرخ 29 ہزار 500 روپے گرے۔

پاکستان میں گزشتہ تین روز کے دوران فی تولہ سونا 4200 روپے اور فی اونس 43 ڈالر مہنگا ہوا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 32 ڈالر کی حیرت انگیز کمی کے بعد 1704 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 30 روپے سستا ہوکر 1340 روپے جبکہ 10 گرام 25.72 روپے کمی سے 1148.83 روپے کی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.74 ڈالر سستی ہوکر 25.60 ڈالر پر آگئی۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube