نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم:ماڈل ہاؤس میں زلزلہ برداشت کرنےکی صلاحیت

SAMAA | - Posted: Mar 2, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Mar 2, 2021 | Last Updated: 1 month ago

فائراورواٹر پروف ہے

فیصل آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا پہلا ماڈل ہاؤس تیار کر لیا گیا ہے جس میں زلزلے کے جھٹکے کو برداشت کرنےکی صلاحیت بھی ہے۔

فیصل آباد میں تیارہونےوالے 5 مرلہ ماڈل گھر کی قیمت 35 لاکھ روپے ہے۔ یہ مکان 8.2 شدت کا زلزلہ برداشت کرسکتا ہے اورفائراورواٹر پروف ہے۔گھر کی خاص بات یہ ہے کہ باہر کا درجہ حرارت 60 ڈگری بھی ہو تب بھی گھر کے اندر کا درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈہی رہے گا۔

ڈبل اسٹوری گھر میں 4 بیڈ رومز اٹیچ باتھ روم، کچن، بالکنی،ٹی وی لاؤنج موجود ہے۔فل فرنشڈ گھر میں لائٹس، پنکھے، واش رومز اور کچن اسسریز بھی لگائی جاتی ہیں جبکہ مکمل گھراسٹیل اورپری فیبریکیٹیڈ مٹیریل سے تیار ہوتا ہے۔ فیصل آباد میں 5 مرلے کے اس گھرکو بنانے میں صرف 40 دن کا وقت درکار ہوتاہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube