Monday, April 12, 2021  | 28 Shaaban, 1442

ایف بی آرنے 21لاکھ افراد کو ٹیکس نوٹس جاری کردیے

SAMAA | - Posted: Feb 28, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Feb 28, 2021 | Last Updated: 1 month ago
FBR

فائل فوٹو

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گوشوارے جمع نہ کرانے، غلط معلومات یا آمدن چھپانے والے 21 لاکھ افراد کو ٹیکس نوٹس جاری کر دیے۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس قوانین پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

بڑے ری ٹیل اسٹورز پر 9ہزار 952 پوائنٹ آف سیل مشینیں نصب کر دیں اور شاپنگ سنٹرز کو ایف بی آر کے کمپیوٹر سسٹم سے منسلک کر دیا۔

موجودہ مالی سال میں ایف بی آر کےمقررہ ٹیکس اہداف مکمل

دوسری جانب انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد 26 لاکھ 23 ہزار ہوگئی جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 24 لاکھ 30 ہزار گوشوارے فائل ہوئے تھے۔

اسکے علاوہ 8ماہ میں 39 ارب 52 کروڑ مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کی گئیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے 57 فیصد زیادہ اشیاء ضبط ہوئیں۔ فروری میں 4 ارب روپے سے زیادہ مالیت کا سامان ضبط کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube