Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

سونے کی قیمت میں مزید کمی

SAMAA | - Posted: Feb 25, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 25, 2021 | Last Updated: 7 months ago

Gold

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن کمی واقع ہوگئی۔ فی تولہ مزید 350 روپے اور فی اونس 19 ڈالر سستا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں نرخ 1700 ڈالر کی سطح پر آگئے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 350 روپے کمی سے ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے اور 10 گرام سونا 300 روپے سستاہوکر 94 ہزار 564 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری کو فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کا تھا جو اب تک 3 ہزار روپے سستا ہوچکا ہے، گزشتہ 3 روز کے دوران فی تولہ نرخ 450 روپے کم ہوئے ہیں۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی، جو سات ماہ کے دوران 21 ہزار 700 روپے گر چکی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 ڈالر کمی سے 1790 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے، جس میں 264 ڈالر کی کمی ہوچکی ہے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube