Saturday, March 6, 2021  | 21 Rajab, 1442
ہوم   > ویڈیو

وقار ذکا کا بڑا دعوی

SAMAA | - Posted: Feb 20, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Feb 20, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago

پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے سب سے بڑے حامی وقار ذکاء نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر حکومت پاکستان 2016ء میں ان کی تجویز مان لیتی تو ملک اب تک اپنا قرضہ اتار چکا ہوتا۔ ٹی وی شو کے میزبان اور سوشل میڈیا اسٹار کا کہنا ہے کہ میں چاہتا تھا کہ حکومت بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کرے (جب اس کی قیمت صرف 268 ڈالر فی یونٹ تھی) اور کرپٹو کرنسی کو ملک میں قانونی حیثیت دے تاہم کسی نے میری بات نہیں سنی۔ گزشتہ سال 28 دسمبر 2020ء کو اپنی ایک ویڈیو میں کرپٹو کرنسی کی بلند ترین قیمت (26 ہزار 390 فی یونٹ) کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ٹھیک تھے۔ صورتحال سے مایوس وقار ذکاء نے اپنے سوشل میڈیا فالوورز سے کہا کہ وہ ’’وقار ذکاء ٹھیک تھا‘‘ کا ہیش ٹیگ شروع کریں اور سیاستدانوں کو بھی ٹیگ کریں، جنہوں نے ان کی بات نہیں سنی۔ صرف تین گھنٹوں کے اندر یہ ٹویٹر پر ٹاپ تھری ٹرینڈ بن گیا۔ سماء منی کی اس ویڈیو میں ہم ان کے نظریے کو جاننے کی کوشش کریں گے کہ کیا وہ صرف پاپولسٹ اسٹیٹمنٹ تھا یا اس میں ریاضی کی معاونت بھی شامل ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube