Thursday, March 4, 2021  | 19 Rajab, 1442
ہوم   > معیشت

کیا کمپنی نےنئی ایس یووی سورینٹو کی قیمت کااعلان کردیا

SAMAA | - Posted: Feb 19, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Feb 19, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago

Kia SUV Sorento

کیا لکی موٹرز نے پاکستان میں نئی متعارف کرائی گئی سیون سیٹر ایس یو وی سورینٹو کی قیمت کا اعلان کر دیا۔ ایس یو وی سورنیٹو کی تین اقسام ملک میں فروخت کی جائیں گی۔

گاڑیوں کی قیمتیں درج ذیل ہیں۔

کیا 2400 سی سی ایف ڈبیو ڈی کی قیمت 70 لاکھ روپے

کیا 2400 سی سی اے ڈبیو ڈی کی قیمت 80 لاکھ روپے

کیا 3500 سی سی ایف ڈبیو ڈی کی قیمت 84 لاکھ روپے

پاکستان میں کیا کمپنی کی یہ چوتھی گاڑی ہے جو فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔ کمپنی کی ملک میں پہلے ہی ایس او وی اسپورٹیج، ہیچ بیک پیکانٹو اور منی وین کارنیول فروخت ہو رہی ہیں۔

آئی ایم سیکیورٹیز کے ریسرچ تجزیہ کار عبد الغنی میاںور کہتے ہیں کہ سورینٹو ٹویوٹا، فورچیونر کی کیٹیگری میں آتی ہے جس کی 2700 سی سی گاڑی 77 لاکھ روپے اور 2800 سی سی گاڑی 92 لاکھ روپے کی ہے۔

لیکن ایک دوسرے آٹو سیکٹر کے تجزیہ کار شکیب خان کہتے ہیں کہ ’’فی الحال ہم سورینٹو کا کسی گاڑی سے مقابلہ نہیں کرسکتے کیونکہ اس میں سیون سیٹر اور سیٹس کی تین قطاریں ہیں۔ یہ درمیانی سائز کی ایس یو وی ہے جبکہ رش، اسپورٹیج اور ٹکسن سے بڑی ہے لیکن فورچیونر اور پراڈو سے چھوٹی ہے‘‘۔

شکیب خان کا خیال ہے کہ سورینٹو گاڑی ٹویوٹا فورچیونر کی مارکیٹ کو متاثر نہیں کرے گی کیونکہ یہ ایک مناسب ایس یو وی ہے جبکہ سابقہ گاڑی کراس اوور ہے۔

شکیب خان کا کہنا ہے کہ سورینٹو شہر میں چلانے کے لیے ایک بہترین گاڑی ہے لیکن فورچیونر کچی سڑک پر چلانے کے لیے بہترین گاڑی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دیہی علاقوں میں فورچیونر کی طلب متاثر نہیں ہوسکتی لیکن سورینٹو کی وجہ سے شہری علاقوں کے لیے فورچوینر کی طلب پر اثر پڑسکتا ہے۔

کیا کمپنی پاکستان میں گرین فیلڈ اسٹیٹس کے تحت گاڑیوں کی اسمبلنگ کر رہی ہے، جو اسے حکومت کی آٹو ڈویلپمنٹ پالیسی (اے ڈی پی 21-2016) کے بعد حاصل ہوا۔

عبد الغنی میاںور کا کہنا ہے کہ فروخت کے حوالے سے کیا پاکستان کی چوتھی بڑی کمپنی بن گئی ہے۔ کمپنی کے پاس سالانہ 50ہزار یونٹس کے پلانٹ کی گنجائش ہے اور کمپنی اس سال جنوری سے ڈبل شفٹ کی بنیاد پر کام کر رہی ہے۔

یہ بھی توقع کی جا رہی ہے کہ پالیسی سے ٹیکس کے فوائد حاصل کرنے کے لیے کِیا کمپنی جون سے پہلے سیڈان سمیت کم سے کم 2 دیگر گاڑیاں متعارف کروا سکتی ہے۔ یہ کمپنی لکی سیمنٹ کی ذیلی کمپنی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube