سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ

SAMAA | - Posted: Feb 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

Gold

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوگیا، فی تولہ نرخ 150 روپے اور فی اونس 3 ڈالر بڑھ گئے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 150 روپے اضافے سے ایک لاکھ 11 ہزار 200 روپے اور 10 گرام سونا 129 روپے بڑھ کر 95 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں یکم فروری سے 15 فروری کے دوران سونے کے فی تولہ نرخ 2250 روپے کم ہوئے۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ڈالر اضافے سے 1823 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ سال انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1380 روپے جبکہ 10 گرام 1183.12 روپے پر برقرار ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 27.67 ڈالر پر آگئے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube