Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Feb 15, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 15, 2021 | Last Updated: 7 months ago
Petrol prices

فوٹو: آن لائن

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے 14 روپے تک اضافے کی سمری مسترد کردی۔

وزارت پیٹرولیم کے مطابق 16 سے 28 فروری تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر حد تک جائے گی۔

مزید جانیے : پیٹرول اور ڈیزل مزید 16 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز 

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول 14.07 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 10.79 روپے اور لائٹ ڈیزل 7.43 روپے بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات پرٹیکسزمیں اضافہ

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مسلسل 6 بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرچکی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube