Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کی منظوری

SAMAA | - Posted: Feb 12, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 12, 2021 | Last Updated: 10 months ago

FBR

فیڈرل بورڈ ریونیو (ایف بی آر) کے پالیسی بورڈ نے ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی۔

گزشتہ روز وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ایف بی آر پالیسی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں یونٹ کے قیام کی منظوری دی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق نیا یونٹ خزانہ ڈویژن کے انتظامی کنٹرول میں کام کرے گا جس ميں ایف بی آر کے ستھ مالی و معاشی ماہرین اور تھنک ٹینکس کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔

یونٹ ٹیکس نیٹ بڑھانے اور زیادہ خود مختاری کے لیے سفارشات مرتب کرے گا۔

ٹیکس پالیسی یونٹ ریونیو بڑھانے کے لیے نیشنل ٹیرف کمیشن کی طرز پر کام کرے گا۔ یونٹ میں نجی شعبے سے ماہرین اور اساتذہ کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube