Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

پٹرولیم مصنوعات پرٹیکسزمیں اضافہ

SAMAA | - Posted: Feb 1, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 1, 2021 | Last Updated: 9 months ago

پٹرول پر46 روپے9 پیسےاورڈیزل پر47 روپے 89 پیسےفی لٹرتک ٹیکس

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز میں اضافہ کردیا ہے۔پٹرول پر46 روپے 9 پیسےاورڈیزل پر47 روپے 89 پیسےفی لیٹرتک ٹیکسز وصول کئےجارہےہیں۔پٹرول پرلیوی 21 روپےاورڈیزل پر22.11 فی لیٹرہے۔

پٹرول پرکمپنی مارجن 45 پیسےاورڈیلرزمارجن میں 58 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ ڈیزل پرکمپنی مارجن 45 پیسےاورڈیلرزمارجن میں 50 پیسےاضافہ متوقع ہے۔اضافے کے بعد پٹرول پر کمپنی مارجن 2.81 سے بڑھ کر 3.26 اور ڈیلرز مارجن 3.70 سے بڑھ کر 4.28 روپے ہو جائے گا۔ڈیزل پرکمپنی مارجن 2.81 سے بڑھ کر 3.26 اور ڈیلرز مارجن 3.12 سے بڑھ کر3.62 روپے ہو جائے گا۔

پنجاب اسمبلی میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لینےکےمطالبے کی قراردادجمع کروائی گئی۔ قراردادمسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ درخواست کا متن ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتا ہےاوریہ ایوان 1 ماہ میں 3 مرتبہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج بھی کردیا گیا ہے۔درخواست جوڈیشل ایکٹیویزم پینل نےدائرکی ہے۔درخواست گزارکاموقف ہےکہ عالمی سطح پرپیٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں۔عدالت پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا حکم دے۔

گذشتہ روزوفاقی حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے54 پیسےتک اضافہ کردیا ہے۔اوگرا کی جانب سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپےتک اضافےکی سمری ارسال کی گئی تھی۔

پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپےفی لیٹر،ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.88 روپےفی لیٹراورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات مسلسل تیسری بار مہنگی کردی گئیں

قیمتوں میں اضافے کےبعدپیٹرول 111.90 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 116.07 روپے، لائٹ ڈیزل 79.23 روپے اور مٹی کا تیل 80.19 روپے کا ہوگیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube