Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

پاک سوزوکی کو کلٹس اور سوئفٹ کی تیاری میں مشکلات

SAMAA | - Posted: Jan 23, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 23, 2021 | Last Updated: 8 months ago

پاکستان میں سب سے زیادہ گاڑیاں فروخت کرنیوالی کمپنی پاک سوزوکی کو کلٹس اور سوئفٹ کی بروقت فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہونے لگا البتہ مقامی پارٹس سے تیار ہونیوالی آلٹو مقررہ 30 دن میں دستیاب ہے۔

کمپنی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ چین میں صنعت کو درپیش مسائل کے باعث ہم نومبر 2020ء تک فراہم کی جانیوالی کلٹس اور سوئفٹ گاڑیوں کی بروقت تیاری سے قاصر ہیں، جس کی بنیادی وجہ انڈسٹری کو سپلائی چین میں درپیش مشکلات ہیں۔

کمپنی کے ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ کار سے متعلق بہت سے حصے جاپان سے آتے ہیں جہاں کرونا وائرس کے باعث پابندیوں کی وجہ سے پیداوار متاثر ہوئی ہے، جاپان سے گاڑیوں کا سامان براستہ سنگاپور پاکستان پہنچتا ہے۔

شپنگ انڈسٹری کو موجودہ حالات میں مسائل کا سامنا ہے جبکہ افرادی قوت کم ہونے کے باعث سامان کی ترسیل کا عمل سست پڑگیا ہے۔

ماسٹر چنگان موٹرز کے سیلز اینڈ مارکیٹنگ ڈویژن کے ڈائریکٹر شبیر الدین نے کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کے پھیلنے کے باعث جب دنیا بھر میں لاک ڈاؤن لگا تو شپنگ کمپنیوں نے بہت سے لوگوں کو نکال دیا، جہاز اور کنٹینرز بندرگاہوں پر بیکار کھڑے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی کمپنی کو بھی اسی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ ان مشکلات کا سامنا کرنا والی آٹو انڈسٹری اکیلی نہیں، سست رفتاری سے سامان کی ترسیل اور شپنگ لائنز میں تعطل کے باعث مجموعی طور پر بین الاقوامی تجارت مسائل کی شکار ہے۔

شبیر الدین نے بتایا کہ ابتدائی لاک ڈاؤن کے بعد کرسمس سے قبل امریکا اور یورپ میں طلب میں زبردست اضافہ ہوا تھا، دستیاب کنٹینرز کو مغرب کی طرف موڑ دیا گیا تھا جس سے ایشیاء کو سپلائی متاثر ہوئی۔

کرونا وائرس ایس او پیز اور افرادی قوت میں کمی کے باعث بندرگاہوں پر کام سست رفتاری کا شکار رہا اور جہازوں سے سامان اتارنے میں زیادہ وقت لگتا رہا ہے، اگر ایک کنٹینر کو ایک راؤنڈ مکمل کرنے میں ایک ماہ لگتا تھا تو اب اسے 2 ماہ کا وقت لگ رہا ہے۔

آٹو انڈسٹری کا موٹرسائیکل سیکٹر بھی کئی دہائیوں میں پہلی بار مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔

آل پاکستان موٹر سائیکل ایسوسی ایشن کے چیئرپرسن صابر شیخ نے کہا کنٹینر جن کی قیمت 800 ڈالر ہے، اب چین سے پرزے اور دیگر چیزیں درآمد کرنے کیلئے اس پر 4 ہزار ڈالر لاگت آرہی ہے۔

پاکستان کو دہائیوں میں پہلی بار موٹر سائیکل انڈسٹری میں بھی اون منی کے مسائل کا سامنا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube