Saturday, March 6, 2021  | 21 Rajab, 1442
ہوم   > معیشت

کارڈسے رقم نکلوانے کی حدسے متعلق اسٹیٹ بینک کی وضاحت

SAMAA | - Posted: Jan 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 23, 2021 | Last Updated: 1 month ago

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کی حد ایک ہزار روپے کرنے کے پیغام سے متعلق وضاحت جاری کردی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ پیغام جعلی ہے، عوام توجہ نہ دیں۔

نامعلوم افراد کی جانب سے موبائل پر پیغام بھیجا جارہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اے ٹی ایم (کارڈ) سے رقم نکلوانے کی حد ایک ہزار روپے کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کی حد سے متعلق پیغام کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ پیغام جعلی ہے، عوامہ توجہ نہ دیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک ایسا میسیج کر ہی نہیں سکتا، مرکزی بینک کی پالیسی پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کا فروغ ہے۔

مزید جانیے: اسٹیٹ بینک کاآئندہ 2ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کااعلان

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے کاروبار کے فروغ اور سرمایہ کاری میں اضافے کی ترغیب کیلئے آج (جمعہ کو) نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube