Monday, March 8, 2021  | 23 Rajab, 1442
ہوم   > معیشت

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2021 | Last Updated: 2 months ago

Gold

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا۔ فی تولہ نرخ 600 روپے جبکہ فی اونس 25 ڈالر بڑھ گئے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 600 روپے کمی سے ایک لاکھ 12  ہزار 800 روپے اور 10 گرام سونا 514 روپے سستا ہوکر 96 ہزار 708 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالر کمی سے 1845 ڈالر پر آگئی۔ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1300 روپے جبکہ دس گرام 1114.54 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.18 ڈالر کمی سے 25.45 ڈالر کی ہوگئی۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube