Thursday, March 4, 2021  | 19 Rajab, 1442
ہوم   > معیشت

جولائی تا دسمبر بیرونی قرض اور امداد کی تفصیلات جاری

SAMAA | - Posted: Jan 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

پانچ ارب 68کروڑ ڈالر موصول ہوئے، 2ارب 92کروڑ قرض ادا

پاکستان کو جولائی سے دسمبر تک بیرونی قرض اور امداد کی مد میں 5 ارب 68 کروڑ ڈالر موصول ہوئے جبکہ 2 ارب 92 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا قرضہ ادا کيا گيا۔

عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک کا پاکستان نے گزشہ سالوں میں پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئے دل کھول کر مالی تعاون کیا۔

پاکستان کو 6 ماہ کے دوران 5 ارب 68 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے بیرونی وسائل حاصل ہوئے جبکہ چین نے سیف ڈیپازٹ کی مد میں ایک ارب ڈالر فراہم کئے۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق موجودہ مالی سال 12 ارب 23 کروڑ ڈالر کے تخمینے میں سے اب تک 46 فیصد فنڈز منتقل ہوچکے ہیں، ایک ارب 63 کروڑ ڈالر بجٹ سپورٹ جبکہ 75 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ترقیاتی منصوبوں کیلئے ملے۔

اے ڈی بی نے ایک ارب 12 کروڑ ڈالر جبکہ عالمی بینک نے 74 کروڑ40 لاکھ ڈالر فراہم کردیئے، امریکا نے 7 کروڑ، فرانس 3 کروڑ 43 لاکھ ڈالر جبکہ چین نے 9 کروڑ 54 لاکھ ڈالر کا قرض دیا۔

حکومت نے 6 ماہ کے دوران 10 ارب 36 کروڑ ڈالر واجب الادا قرض میں سے 2 ارب 92 کروڑ 40 لاکھ ڈالر واپس کردیئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube