Thursday, March 4, 2021  | 19 Rajab, 1442
ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

SAMAA | - Posted: Jan 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 21, 2021 | Last Updated: 1 month ago

GOLD RATE, PAKISTAN,

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہوگیا، فی تولہ نرخ 400 روپے جبکہ فی اونس 17 ڈالر بڑھ گئے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 13  ہزار 400 روپے اور 10 گرام سونا 342 روپے مہنگا ہوکر 97 ہزار 222 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 17 ڈالر اضافے سے 1870 ڈالر پر آگئی۔ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1300 روپے جبکہ دس گرام 1114.54 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.47 ڈالر اضافے سے 25.43 ڈالر کی ہوگئی۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube