اگلا سال ترقی کا سال ہوگا، موڈيز نے بتاديا کہ آگے سب اچھا ہے، 2022ء ميں پاکستان کی معيشت ساڑھے 4 فيصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز پاکستان میں معاشی بہتری کی قائل ہوگئی، رپورٹ میں پاکستان کا معاشی آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا گیا۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کی معیشت پر اطمینان کا اظہار کردیا، پاکستان کا معاشی ’’آؤٹ لک‘‘ مستحکم قرار دیتے ہوئے یہ بھی بتادیا کہ 2022ء میں معاشی ترقی کی شرح 4.4 فیصد رہے گی۔
موڈیوز کے مطابق کرونا وباء کے باوجود رواں سال پاکستانی معیشت منفی سے مثبت ہوجائے گی، معیشت کی ترقی کی شرح 2021ء میں ڈیڑھ فیصد رہے گی۔
موڈیز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 2021ء میں مہنگائی کی شرح 8 فیصد رہے گی، سرمائے کی مضبوط فراہمی اور پاکستان کے بینکوں کا آؤٹ لک بھی مستحکم ہے۔
معاشی ماہرين کہتے ہيں کہ موڈيز اب بھی ايک سال پيچھے ہے، معيشت اسی سال ساڑھے 4 فيصد ترقی کرے گی، اسٹاک مارکيٹ تيز ہوئی ہے، انٹرسٹ ريٹ اور مہنگائی نيچے آرہی ہے، اب عالمی سرمايہ کاروں کا اعتماد بھی بڑھے گا۔
اشفاق تولہ کا کہنا ہے کہ شرح سود ميں مزيد کمی لانا ہوگی، اگر شرح سود بڑھی تو استحکام نہيں رہ پائے گا۔