Friday, January 15, 2021  | 30 Jamadilawal, 1442
ہوم   > معیشت

بِٹ کوائن تاریخی گراوٹ کا شکار، مگر کیسے؟

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2021 | Last Updated: 2 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2021 | Last Updated: 2 days ago

فوٹو: سی این بی سی

بین الااقوامی کرپٹوکرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں تین روز کے دوران 11ہزار ڈالر سے زائد کی کمی آگئی۔

حالیہ دنوں میں ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہوا مگر اب اس کی قدر میں اچانک واضح کمی ہوئی ہے جس کے بعد سرمایہ کاری کرنے والوں بڑی رقوم سے محروم ہوگئے۔

میل آن لائن کے مطابق حالیہ چند ہفتوں میں بٹ کوائن کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا اور گزشتہ جمعہ کے روز اس کی قیمت 42ہزار ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی مگر اس کے تین روز بعد پیر کے دن اچانک اس کی قدر میں کمی واقع ہوگئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں ڈالرز ڈوب گئے۔

بین الااقوامی میڈیا دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق پیر کے دن بٹ کوائن کی قیمت حیران کن طور پر22 فیصد کم ہو کر 31ہزار ڈالر پر آگئی جس سے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے 200ارب ڈالر ڈوب گئے۔ 7جنوری کے دن تک بٹ کوائن کی مجموعی مارکیٹ ویلیو 1.08ٹریلین ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی تھی جو پیر کے دن کم ہو کر 880ارب ڈالر رہ گئی۔

بٹ کوائن نے بہت کم عرصے میں لوگوں کو امیر بنا دیا ہے تاہم مسلسل قیاس آرائیوں اور اتار چڑھاؤ کی وجہ سے بہت سے لوگ منافع سے محروم ہوگئے۔ 2013 کے بعد بٹ کوائن 100ڈالر پر ٹریڈ کر رہا تھا، جس کے بعد یہ غیر معمولی واپسی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں بٹ کوائن کی قیمت 3ہزار 850ڈالر کی کم ترین سطح پر تھی۔

گزشتہ چند ماہ میں اس کی قیمت میں 900فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ اس اضافے کی دیگر کئی وجوہات میں ایک وجہ کرونا وائرس کی وبا کو قرار دیا جا رہا تھا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بِٹ کوائن نامی یہ ڈیجیٹل کرنسی 2009ء میں ستوشی ناکاوموٹو نامی ایک شخص نے ایجاد کی تھی اور تب سے اس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

دو روز قبل کے اعداد و شمار کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت میں آخری 5دنوں کے دوران 10 ہزار ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تاریخ میں پہلی بار ایک بٹ کوائن کی قمیت40 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی تھی جس پر برطانوی سرمایہ کاروں نے متنبہ کیا گیا تھا کہ لوگوں کا پورا سرمایہ ڈوب سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے پانچ دنوں میں بٹ کوائن کی قیمت میں 10 ہزار ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت میں 10فیصد اضافہ ہوا۔ جس کے باعث بٹ کوائن کی کل مارکیٹ ویلیو ایک ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرگئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube