فیصل آبادمیں چینی 100 روپے سے اوپر، مزید مہنگائی کاخدشہ

SAMAA | - Posted: Jan 11, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 11, 2021 | Last Updated: 5 months ago

ایک ہفتے کا اسٹاک باقی

فیصل آباد میں چينی کی قیمت نے پھر 100 روپے سے زیادہ ہوگئی۔ ڈیلرز کا کہنا ہے شہر میں صرف سات دن کا ذخیرہ رہ گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے سات روپے اضافے کے بعد چینی کی قیمت 88 روپے مقرر کی تو منافع خوروں نے 17 روپے کا اضافہ کرکے سو روپے میں بیچنا شروع کردی۔

ایک شہری نے بتایا کہ ڈُپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر دفاتر میں بیٹھے رہتے ہیں۔ باہر نکلیں دیکھیں چینی کس بھاو بکتی ہے۔ عمران خان کو احساس نہیں کہ عوام کو آٹا، گھی اور چینی خریدنے میں کیا مشکلات ہیں۔ غریب کیلئے تو یہی تین چیزیں بنیادی ہیں۔

چینی کے ڈیلر کہتے ہیں شہر میں صرف سات روز کا اسٹاک باقی ہے اور قلت کی صورت میں قیمتیں مزید بڑھیں گی۔

راشد نامی ڈیلر کا کہنا ہے کہ اگر صورت حال اسی طرح رہی تو چینی ہول سیل میں سو سے اوپر ہوگی اور پرچون میں ایک سو بیس روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ سپلائی چین بری طرح سے متاثر ہے اور سردی کیوجہ سے گنا بھی کم جارہا ہے۔

صنعتی شہر میں ایک ہفتے میں شوگر کی قیمتیوں میں 18 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube