Saturday, February 27, 2021  | 14 Rajab, 1442
ہوم   > معیشت

سیڈان ایلسون کی قیمت کا اعلان کردیا گیا

SAMAA | - Posted: Jan 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 11, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: چنگان ایلسون ٹوئٹر

ماسٹر موٹر نے چنگان ایلسون 1500 سی سی گاڑیوں کی قیمت کا اعلان کردیا جو پاکستان کی سب سے سستی سیڈان (یعنی ڈگی والی) کار ہوگی۔

ماسٹر چنگان کے سی ای او دانیال ملک کا کہنا ہے کہ چنگان ایلسون ایک اسمارٹ سیڈان کار ہے، قیمت کے اعتبار سے یہ سستی ترین کار نہیں لیکن اس کے فیچر اس قیمت سے کہیں زیادہ مہنگے ہیں۔

ماسٹر موٹر نے چنگان ایلسون کی قمیت 22لاکھ روپے رکھی گئی ہے، جس کی بکنگ کا آغاز 11جنوری 2021ء (آج) سے کردیا گیا ہے۔ 1.37ایل فائیو اسپیڈ (1300سی سی) مینوئل ٹرانسمیشن کی قمیت 22 لاکھ روپے ہے، 1.5 ایل 5 اسپیڈ (1500 سی سی) ڈویل کلچ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کی قیمت 24 لاکھ روپے جبکہ 1.5 ایل لیومیر کی قیمت 25 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

گاڑیوں کی ایکس ڈیلرز قیمت کا مطلب یہ ہے کہ پشاور سے کراچی تک (پورے ملک میں) صارفین دونوں گاڑیاں بغیر کسی اضافی ترسیلی قیمت ادا کئے خریدسکتے ہیں۔

ماسٹر چنگان نے گزشتہ سال 11 دسمبر کو کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں چنگان ایلسون لانچ کی تھی جبکہ ان کے پلانٹ نے 14 دسمبر سے نئی گاڑی کی پیداوار کا آغاز کردیا تھا۔

دانیال ملک نے مزید کہا کہ ہماری اگلی گاڑی ایسی ہوگی جس میں گاہک کو اپنے خوابوں پر سمجھوتہ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ایسی کار جو ہمارے صارفین، ہمارے ڈیلرز، آٹو پارٹس مینوفیکچررز اور مجموعی طور پر ملک کیلئے مثال ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کار ایسے صارفین جو اس سے قبل صرف خواب دیکھ سکتے تھے کیلئے خصوصیات اور ٹیکنالوجی لاکر پاکستانی آٹوموٹو انڈسٹری کے منظر نامے کو تبدیل کرے گی۔

ماسٹر چنگان کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز شبیر الدین کا کہنا ہے کہ ابتدائی قیمت پاکستان میں تیار کردہ ہیچ بیک (بغیر ڈگی والی گاڑیوں) اور جاپان سے درآمد کی گئی گاڑیوں سے بھی کم ہے جبکہ لیومیر 1.5 ایل، ڈی سی ٹی مقامی طور پر تیار کم خصوصیات والی سیڈان گاڑیوں کے برابر ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایلسون 1.5 ایل ڈی سی ٹی لیومیر ایڈیشن کا اضافی خصوصیات کے ساتھ اس جیسی مہنگی کاروں سے مقابلہ ہے، اس میں سن روف، کروز کنٹرول، ٹی پی ایم ایس، اسٹارٹ اسٹاپ ٹیکنالوجی اور ہیٹ سائیڈ مررز جیسی خصوصیات شامل ہیں۔

شبیر الدین نے بتایا کہ کچھ اضافی فیچرز کی قیمت 2 لاکھ بنتی ہے، جبکہ ایسے فیچرز والی گاڑیوں کی قیمت کم ازکم 30لاکھ روپے ہے، اس حساب سے چنگان ایلسون 32 لاکھ روپے والی گاڑی صرف 24 لاکھ 49 ہزار روپے میں پیش کررہی ہے۔

پاکستان میں کاروں پر بھاری ٹیکس عائد کیا جاتا ہے، خوردہ قیمتوں پر کسٹم ڈیوٹی کے علاوہ 17 فیصد سیلز ٹیکس اور 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) لاگو ہوتی ہے۔ اس اعتبار سے ایلسون 1.5 ایل، ڈی سی ٹی لیومیر جس کی ریٹیل پرائس 25 لاکھ 49 ہزار روپے ہے کی سیلزٹیکس اور ایف ای ڈی کے بغیر لاگت 20 لاکھ 75 ہزار روپے بنتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ ٹیکس میں کمی کرکے گاڑیاں عام لوگوں کیلئے قابل قابل خرید اور مجموعی تعداد میں اضافہ کرے، جس کے نتیجے میں حکومت کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔

شبیر الدین نے بتایا کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے گاڑیوں کی بڑی تعداد میں خریداری کو روکنے کیلئے کمپنی نے کئی اقدامات اٹھائے ہیں، جن میں سے ایک یہ ہے کہ ایک سی این آئی سی نمبر پر صرف ایک ہی گاڑی دی جائے گی۔

کمپنی بکنگ سے قبل درخواستیں دینے والے 17 ہزار صارفین میں سے قرعہ اندازی کے ذریعے ایک ہزار افراد کا انتخاب کرے گی جنہیں 11 سے 13 جنوری تک گاڑی کی بکنگ کی ترجیحی پیشکش کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کمپنی اپنے مخصوص صارفین کو ایک سال تک مفت مینٹی ننس کی سہولت فراہم کرے گی، یہ سہولت خود بکنگ کرانے، رقم ادا کرنے اور اپنے نام پر گاڑی رجسٹرڈ کرانے والوں کیلئے ہوگی۔

واضح رہے کہ ماسٹر موٹر اور ماسٹر مولٹی فوم کے مالکان ایک ہی ہیں اور مسافر گاڑیوں کیلئے چنگان کے ساتھ اس مشترکہ منصوبے سے پہلے ہی وہ آٹوموٹو انڈسٹری میں تجارتی بسیں اور ٹرک بناتے رہے ہیں۔

اس گروپ کے کراچی میں 2 آٹوموٹو پلانٹ ہیں جن کی سالانہ پیداوار کی 740 بسیں، 9ہزار ٹرک اور 30ہزار مسافر گاڑیاں شامل ہیں۔

چینگن ان کار کمپنیوں میں شامل ہے جو حکومت کی آٹو ڈویلپمنٹ پالیسی 2016-21 کے اعلان کے بعد پاکستان آئیں تھیں۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Mushtaq ahmed  January 12, 2021 9:40 pm/ Reply

    V v nice

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube