Thursday, October 21, 2021  | 14 Rabiulawal, 1443

ہونڈاکا 5جنوری سے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کااعلان

SAMAA | - Posted: Jan 1, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 1, 2021 | Last Updated: 10 months ago

اٹلس ہونڈا 5 جنوری سے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے۔ کمپنی حکام اور ڈیلر نے سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کردی۔

ہونڈا موٹر سائیکل کے ڈیلر نے بتایا ہے کہ کمپنی نے ڈیلرز کو کچھ عرصہ کیلئے آرڈرز لینے سے منع کردیا ہے، ایسا اس وقت ہوتا ہے جب موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافے کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔

مزید جانیے: سیلرز نے ہونڈا اور سوزوکی موٹر سائیکلوں کی قیمت بڑھادی

کمپنی حکام کے مطابق ہونڈٓا سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں 3 ہزار روپے تک اضافہ کیا جاسکتا ہے، جس کی قیمت اضافے کے بعد 85 ہزار روپے ہوجائیگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہونڈا سی جی 125 بھی 2 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 31 ہزار 900 روپے میں فروخت ہوگی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube