Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی اصولی منظوری دیدی گئی

SAMAA | - Posted: Dec 24, 2020 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 24, 2020 | Last Updated: 12 months ago
Karachi Transformation Plan

فوٹو: آن لائن

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی اصولی منظوری دی گئی جبکہ پلان کی حتمی منظوری ایکنک سے لی جائے گی۔

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے 11 کھرب روپے کے پيکج سے شہر میں سڑکيں، سيوريج، صاف پانی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل حل ہوں گے۔

سیوریج سسٹم مکمل طور پر ٹھیک کیا جائے گا اور سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔

ایک ہفتہ قبل  وزیر ترقی و منصوبہ بندی کی عدم شرکت کی وجہ سے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر فیصلہ نہ ہوسکا تھا۔

اس کے علاوہ ای سی سی نے مہمند اور بھاشا ڈیم کے لیے 50 کروڑ ڈالر کا یورو بانڈ جاری کرنے سمیت 5 مختلف محکموں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری بھی دی۔

آکسیجن گیس کی اسٹوریج کے لیے آلات کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت دے دی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube