Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

کمپنیوں کی فوری رجسٹریشن کیلئے اسلام آباد میں بزنس سینٹرقائم

SAMAA | - Posted: Dec 16, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Dec 16, 2020 | Last Updated: 1 year ago

ایس ای سی پی نے کمپنیوں کی تیز تر رجسٹریشن اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے بزنس سینٹر قائم کردیا۔

کمپنیوں کی رجسٹریشن کی عمل کو مزید سہل اور تیز کرنے اور سرمایہ کاروں کو کاروباری آسانیاں فراہم کرنے کے سلسلے میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اسلام آباد میں اپنا پہلا بزنس سینٹر قائم کر دیا ہے۔ ایس ای سی پی کے صدر دفتر،  این آئی سی ایل بلڈنگ 63، جناح ایونیو اسلام آباد میں قائم یہ بزنس سینٹر پیشہ ورانہ ٹیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

ایس ای سی پی کے اعلامیہ کے مطابق بزنس سینٹر میں کمپنی رجسٹریشن آفس اسلام آباد کی حدود میں قائم ہونے والی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی درخواستوں کو فوری نمٹایا جائے گا۔ امید ہے اس بزنس سینٹر کے قیام سے عوام کو سہولت میسر آئے گی اور ایس ای سی پی پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

بزنس سینٹر کا قیام پاکستان میں جدید کارپوریٹ ماحول کے قیام کے لئے ایس ای سی پی کے اصلاحاتی ایجنڈے کا تسلسل ہے۔ اس سے پہلے ایس ای سی پی کمپنیوں کی رجسٹریشن فیس  میں نمایاں کمی کر چکا ہے جبکہ رجسٹریشن کے درخواست فارمز اور طریقہ کار کو سہل بنایا جا چکا ہے۔

بزنس سینٹر کا قیام پاکستان میں کاروباری رجسٹریشن کے عمل کو ایک مرکزی دائرہ میں لانے کی جانب ایک قدم ہے جس سے قانون کے نفاذ میں یکسانیت آئے گی۔ کارکردگی میں اضافہ ہوگا جبکہ صارفین کو کم وقت میں خدمات فراہم کی جا سکیں گی۔

کمپنی کی رجسٹریشن، کمپنی کے نام کی ریزرویشن یا آن لائن رجسٹریشن کے دوران کسی بھی قسم کی مدد لینے یا معلومات اور شکایات کے لئے  tariq.rasheed@secp.gov.pk  اور perviaz.iqbal@secp.gov.pk پر ای میل بھی کرسکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube