Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

پچیس ہزار روپے والے پرائز بانڈز عارضی طور پر بند

SAMAA | - Posted: Dec 10, 2020 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 10, 2020 | Last Updated: 11 months ago

Prize-Bond-Rs25000

حکومت پاکستان نے 25ہزار روپے پرائز بانڈ عارضی طور پر بند کردیئے، 9 دسمبر سے فروخت پر پابندی عائد کردی گئی، عوام 31 مئی تک پرائز بانڈ کیش یا تبدیل کراسکیں گے۔

اسٹیٹ بینک نے جمعرات کو جاری سرکلر میں بتایا ہے کہ حکومت نے 9 دسمبر 2020ء سے ملک بھر میں 25 ہزار روپے والے پرائز بانڈز کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی ہے تاہم 25 ہزار روپے والے پرائز بانڈز 31 مئی تک کیش یا تبدیل کرائے جا سکتے ہیں جس کے بعد ان بانڈز کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 25ہزار روپے والے پرائز بانڈز ملک بھر میں اسٹیٹ بینک کے 16 ذیلی دفاتر، نیشنل بینک اور مجاز بینکوں کی برانچز سے کیش کرائے جاسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ پرائز بانڈز کو قومی بچت مراکز میں اکاؤنٹ کھلواکر ڈیفینس سیونگز اور اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس میں بھی تبدیل کرایا جاسکتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بانڈ کیش کرانے والا شخص ذاتی حیثیت میں اپنے اکاؤنٹ میں رقم منتقلی کروا سکے گا، انعامی رقم کیلئے پرائز بانڈ شناختی کارڈ کی کاپی کے ہمراہ اسٹیٹ بینک میں جمع کرانا ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 40 ہزار روپے مالیت کے غیر رجسٹرڈ انعامی بونڈز بھی ختم کئے جاچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube