Thursday, February 25, 2021  | 12 Rajab, 1442
ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2020 | Last Updated: 3 months ago

Gold

پاکستان میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی معمولی کمی ہوئی، فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوگیا۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ مزید 200 روپے کمی سے ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپے اور 10 گرام سونا 172 روپے سستا ہوکر 94 ہزار 564 روپے کا ہوگیا۔

چند روز قبل سونے کی قیمت تقریباً ساڑھے چار ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 8 ہزار 850 روپے پر آگئی تھی۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا تاہم کرونا ویکسین کی مؤثر دوا کی تیاری کی خبروں کے بعد سونے کے نرخ میں کمی نظر آرہی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1839 ڈالر پر برقرار ہے۔ گزشتہ تین روز کے دوران فی اونس نرخ 67 ڈالر مہنگا ہوچکا ہے۔ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1220 روپے جبکہ دس گرام 1045.95 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 24.16 ڈالر کی ہوگئی۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube