Wednesday, January 20, 2021  | 5 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں معمولی کمی

SAMAA | - Posted: Dec 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 300 روپے کمی ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس مزید 8 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 300 روپے کمی سے ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے اور 10 گرام سونا 257 روپے سستا ہوکر 94 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ دو روز کے دوران فی تولہ سونا 1950 روپے مہنگا ہوگیا تھا چند روز قبل سونے کی قیمت تقریباً ساڑھے چار ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 8 ہزار 850 روپے پر آگئی تھی۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔ چند ماہ کے دوران سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری رہا، اب تک مجموعی طور پر 24 ہزار 150 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا تاہم کرونا ویکسین کی مؤثر دوا کی تیاری کی خبروں کے بعد سونے کے نرخ میں کمی نظر آرہی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مزید 8 ڈالر اضافے سے 1839 ڈالر کا ہوگیا۔ گزشتہ تین روز کے دوران فی اونس نرخ 67 ڈالر مہنگا ہوچکا ہے۔ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 20 روپے بڑھ کر 1220 روپے جبکہ دس گرام 17.15روپے اضافے سے 1045.95 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.12 ڈالر سستی ہوکر 24.14 ڈالر کی ہوگئی۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube