Thursday, January 21, 2021  | 6 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > معیشت

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا

SAMAA | - Posted: Dec 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 350 روپے اور فی اونس 29 ڈالر مہنگا ہوگیا۔ گزشتہ روز سونے کے نرخ جولائی کے بعد پہلی بار ایک لاکھ 8 ہزار روپے کی سطح پر آگئے تھے۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 350 روپے اضافے سے ایک لاکھ 9 ہزار 200 روپے اور 10 گرام سونا 300 روپے مہنگا ہوکر 93 ہزار 621 روپے کا ہوگیا۔

گزشتہ دو روز کے دوران سونا فی تولہ 1950 روپے جبکہ فی اونس نرخ 35 ڈالر سستا ہوگیا تھا، جس کے بعد قیمت تقریباً ساڑھے چار ماہ کی کم ترین سطح ایک لاکھ 8 ہزار 850 روپے پر آگئی تھی۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔

چند ماہ کے دوران سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری رہا، اب تک مجموعی طور پر 24 ہزار 150 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا تاہم کرونا ویکسین کی مؤثر دوا کی تیاری کی خبروں کے بعد سونے کے نرخ میں کمی نظر آرہی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا مزید 29 ڈالر اضافے ایک بار پھر 1800 کی سطح عبور کر کے 1801 ڈالر کا ہوگیا۔ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 20 روپے اضافے سے 1200 روپے جبکہ 10 گرام 17.15 روپے بڑھ کر 1028.80 روپے کی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی ایک ڈالر مہنگی ہو کر 23.24 ڈالر کی ہوگئی۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. محمد شعیب  December 2, 2020 2:22 pm/ Reply

    انشااللہ عمران خان 5سال پورے کر لے ملک انشااللہ فائدے میں جائے گا بس عوام اللہ پر بھروسہ رکھے اور صبر سے کام لے

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube