Wednesday, January 20, 2021  | 5 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > معیشت

سونامزیدسستا، نرخ ساڑھے 4ماہ کی کمترین سطح پر آگئے

SAMAA | - Posted: Nov 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago

GOLD RATE, PAKISTAN

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے، نرخ ساڑھے 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے، فی تولہ سونا 1150 روپے اور فی اونس 15 ڈالر سستا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ مزید 1150 روپے کمی سے ایک لاکھ 8 ہزار 850 روپے اور 10 گرام سونا 986 روپے سستا ہوکر 93 ہزار 321 روپے کا ہوگیا۔

دو روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 1950 روپے جبکہ فی اونس نرخ 35 ڈالر سستا ہوچکا ہے۔

 پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی جبکہ 8 جولائی کو فی تولہ نرخ ایک لاکھ 8 ہزار تھے۔

چند ماہ کے دوران سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری رہا، اب تک مجموعی طور پر 24 ہزار 150 روپے کی کمی واقع ہوچکی ہے۔

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا تاہم کرونا ویکسین کی مؤثر دوا کی تیاری کی خبروں کے بعد سونے کے نرخ میں کمی نظر آرہی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا مزید 15 ڈالر کمی سے 1772 ڈالر کا ہوگیا۔ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی کے نرخ 1180 روپے جبکہ 10 گرام 1011.65 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.46 ڈالر سستی ہوکر 22.24 ڈالر کی ہوگئی۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube