کراچی میں چکی کا آٹا سستا ہوگیا اور4 روپے کمی کے بعد چھوٹی چکی کا آٹا 72 روپے کلو پر آگيا۔
کراچی میں گندم کی 100 کلو بوری میں 300 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد گندم کی 100 کلو بوری 5000 روپے کی ہوگئی ہے۔
دوسری جانب گندم سستی ہونے پر کراچی میں چکی مالکان نے آٹا بھی سستا کردیا۔
دو ماہ پہلےتک 78 روپے کلو تک ملنے والا چکی کاآٹا 72 روپے پرآگيا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ آٹا اب بھی مہنگا ہے،حکومت کو چاہيئے کہ فی کلو آٹے کی قيمت 50 روپے فی کلو تک لائے۔
عوام کا کہنا ہے کہ اجناس کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کيلئے متعقلہ ادارے بھی ایکشن لیں اورمنافع خوروں کو لگام ڈاليں۔