کراچی میں آٹے کی قیمت کے بعد چینی کی فی کلو قیمت میں بھی کمی آگئی ہے۔ایک دن میں ہول سیل میں فی کلو چینی 4 روپے جبکہ 2 روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کمی ہوئی ہے۔
حکومت اقدمات کے باعث چینی سستی ہونا شروع ہوئی ہے۔ کراچی میں ایک دن میں ہول سیل میں فی کلوچینی4روپےسستی ہوگئی اورفی کلوچینی84سےکم ہوکر80روپےفی کلوہوگئی۔ ایک ہفتےمیں چینی کی1000کلوبوری1500روپےسستی ہوگئی ہے۔
جوڑیابازار ڈیلرزنے بتایا ہے کہ 100کلوچینی کی بوری9500سےکم ہوکر8ہزارروپےہوگئی،ایک ہفتےمیں ہول سیل میں چینی15روپےفی کلو سستی ہوگئی،ایک ہفتےمیں چینی95روپےسےکم ہوکر80روپےفی کلوہوگئی۔
ہول سیل ڈیلرزکےمطابق چینی کی سپلائی بہتر ہوئی اورحکومت کے کریشنگ بروقت شروع کرنےکےاعلان پر قیمت میں کمی آئی ہے۔
ادھرریٹیل مارکیٹ میں بھی چینی 100 روپے سے نیچے آگئی اورریٹیل مارکیٹ میں فی کلوچینی92روپے کی قیمت میں فروخت ہورہی ہے۔