Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > معیشت

فیصل آباد:ٹرانسپورٹرزنےسامان کی ترسیل کیلئےریٹ بڑھادیے

SAMAA | - Posted: Nov 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Nov 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago

کنٹینرزکی کمی کے باعث ریٹ میںاضافہ

فیصل آباد ڈرائی پورٹ سے گزشتہ سال کی نسبت ایکسپورٹ میں 42 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔سامان کی ترسیل کے لئے کنٹینرز کی شدید کمی ہونےکےباعث ٹرانسپورٹرز نے بھی ریٹ بڑھا دیے ہیں۔

فیصل آباد ڈرائی پورٹ پرکنٹینرزبھی دستیاب نہیں ہیں۔ٹرانسپورٹرزبلیک میں دوسرے شہروں سے کنٹینرز منگوانے لگےہیں۔ڈرائی پورٹ اعداد شمار کے مطابق تجارتی حجم گزشتہ سال 2 لاکھ 2 ہزارملین پر تھا جو اب رواں برس بڑھ کر2لاکھ 88ہزارملین تک پہنچ گیا ہے۔

کسٹم کلیکٹرصائمہ افضل نے بتایا کہ ہمارے پاس 150 سے زائد یونٹ رجسٹرڈ ہیں اور ہفتے میں 10 سے 12 مزید رجسٹرڈ ہو رہے ہیں۔

صنعتکاروں کے پاس ایک سال کے بیرونی آرڈرز موجود ہیں لیکن انھیں اب کنیٹرز کی کمی کا سامنا ہے۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Muhammad awais  November 25, 2020 11:39 am/ Reply

    imran Khan

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube