Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > معیشت

ٹویوٹا جلد 2021ء کرولا کی نقاب کشائی کریگا

SAMAA | - Posted: Nov 20, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Nov 20, 2020 | Last Updated: 1 week ago

پاکستان میں کرولا گاڑیاں بنانے اور فروخت کرنیوالے ادارے انڈس موٹرز کمپنی جلد اپنی گاڑی ٹویوٹا کرولا دی ایکس پیکیج کو نئی شکل دینے کیلئے تیار ہے، یہ گاڑی جنوری 2021ء میں مارکیٹ میں آنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق کمپنی اپنی گاڑی کے تعارف کی تقریب آئندہ ایک ہفتے میں منعقد کرے گی۔

کمپنی کے مطابق نئی کرولا ایکس پیکیج آلٹس 1.6 اور 1.8 ماڈلز میں پیش کی جائے گی، گاڑی کے نئے ماڈل کا انٹیریئر مکمل طور پر سیاہ اور سیٹ بیلٹ وارننگ کے ساتھ ہوگا جو ای سی مرر اور کاسمیٹک باڈی کٹ چینج سے بھی مزین ہوگی۔ توقع ہے کہ آئی ایم سی (انڈس موٹرز کمپنی) جلد ہی نئی گاڑی کی بکنگ شروع کرے گا اور ساتھ ہی نئی قیمت بھی متعارف کرادیگا۔

کرولا پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی کار ہے جس کی رواں سال 7 لاکھ 50 ہزار گاڑیاں فروخت ہوچکی ہیں، ساتھ ہی یہ کئی سال سے ایشیا پیسیفک ریجن میں سب سے زیادہ فروخت ہونیوالی نمبر ون اور دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube