Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > معیشت

کرونا کے منفی اثرات، پی ایس ایکس میں شدید مندی

SAMAA | - Posted: Nov 20, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Nov 20, 2020 | Last Updated: 1 week ago

ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سرمایہ کار محتاط ہوگئے، پی ایس ایکس کے آخری سیشن میں 100 انڈیکس 353 کی شدید مندی کا شکار اور سرمایہ کاروں کو 42 ارب روپے کا نقصان ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کا دباؤ رہا۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ جولائی 2020ء کے بعد ملک بھر میں ایک دن میں 2738 مثبت کیسز پر سرمایہ کار محتاط ہوگئے۔

کراچی میں اسمارٹ اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی خبروں کے بھی کاروبار پر منفی اثرات پڑے، دن کے اختتام پر مزید مندی ہوگئی اور 100 انڈیکس 353 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار 187 پر بند ہوا۔

شئیرز کی قیمت کم ہونے سے مارکیٹ کپیٹلائزیشن 42 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 407 ارب رہ گیا، سرمایہ کاروں کو شدید مالی نقصان کا سامنا رہا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube