Thursday, August 5, 2021  | 25 Zilhaj, 1442

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس: 10نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا

SAMAA | - Posted: Nov 16, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Nov 16, 2020 | Last Updated: 9 months ago
ECC meeting

فوٹو: آن لائن

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج ہوگا جس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

ای سی سی کے ایجنڈے کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) سے ساڑھے 3 ہزار ملازمین کو نکالنے کی اسکیم پر غور ہوگا۔ ایوی ایشن ڈویژن رضاکارانہ اسکیم کی سمری کرے گی۔

اجلاس میں وزارت دفاع انٹرنل سیکیورٹی ڈیوٹی الاؤنس کے لیے گرانٹ کی سمری پیش کرے گی جس کے تحت پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کے فیز ٹو کے لیے تکنیکی گرانٹ کی منظوری متوقع ہے۔

اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن نارتھ کے لیے بھی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے۔

سمر کارڈز اور اسمارٹ کارڈز کی مقامی پیداوار کے لیے کمیٹی کے قیام کا امکان ہے جوکہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں قائم کی جائے گی۔

اجلاس میں وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے لیے سروسز کی فراہمی سے متعلق فنڈز کی منظوری پر غور ہوگا۔

آم اور کینو کی برآمد کے لیے بھی کمیٹی کا قیام ایجنڈے میں شامل ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube