Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > معیشت

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 1900پوائنٹس تک گرگیا

SAMAA | - Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

کاروباری ہفتے کے آخری دن پاکستان اسٹاک مارکيٹ ميں شديد مندی کا رجحان رہا، پی ایس ایکس 100 انڈیکس 1911 پوائنٹس گرگيا۔

کرونا وائرس کی دوسری لہر اور دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کی بازگشت کے اسٹاک مارکيٹ کيلئے برے اثرات پڑے، شیئرز کی فروخت کے دباؤ پر 100 انڈیکس 41 ہزار اور 40 ہزار کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 1911 پوائنٹس تک گرنے کے بعد معمولی ریکوری ہوئی، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1239 پوائنٹس کمی سے 39 ہزار 888 پر بند ہوا۔

شیئرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کو 200 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube