Wednesday, January 20, 2021  | 5 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > معیشت

پاکستان میں کار لون کتنا سستا ہوگیا

SAMAA | - Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 3 months ago

اس وقت بینکوں سے گاڑی لینے کی لاگت کافی کم ہوگئی ہے اور اس کی وجہ یہ ہے اسٹیٹ نے سود کی شرح کو 7 فیصد تک کم کردیا ہے جو جولائی 2018 کے بعد کی کم ترین شرح ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مالیاتی پالیسی میں طے کردہ شرح سود مارکیٹ میں تمام کمرشل بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کی شرح سود پر اثرانداز ہوتا ہے۔ جب اسٹیٹ بینک شرح سود میں تبدیلی کرتا ہے تو کمرشل بینک بھی اس پر عمل کرنے کے پابند ہوتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے بعد اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو 13 فیصد سے کم کرکے سات فیصد کردیا۔ جس کے باعث بینکوں سے قرضے کا حصول سستا ہوگیا اور آٹو فنانسنگ کی لاگت بھی دو سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔

کار لون کیسے کام کرتا ہے

کراچی انٹر بینک لین دین کی شرح سود اس سود کا تعین کرتا ہے جس پر آپ بینک سے گاڑی حاصل کرتے ہیں اور یہ سود اسٹیٹ بینک کی شرح سے تھوڑا زیادہ ہوتا ہے۔ جیسا کہ اس وقت اسٹیٹ بینک کی شرح 7 فیصد ہے مگر انٹربینک شرح سود، یعنی وہ شرح جس پر بینک ایک دوسرے کو قرض دیتے ہیں، وہ اس وقت 7.57 فیصد ہے۔ مگر جب کوئی بینک آپ کی گاڑی کی فنانسنگ کرتا ہے تو اس پر انٹربینک شرح سود کے ساتھ اپنا منافع بھی شامل کردیتا ہے۔

سماء منی کے حالیہ مارکیٹ سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی بینک کار فنانسنگ پر انٹربینک شرح سود 7.57 فیصد کے ساتھ مزید 4 فیصد سود منافع کے طور پر لیتا ہے۔ یعنی آپ کو بینک سے لیے گئے قرض پر ٹوٹل 11.75 فیصد سود ادا کرنا پڑے گا۔

ایک سال قبل انٹربینک شرح سود کی شرح 14 فیصد تھی اور بینک کا 4 فیصد منافع ملاکر کار فنانسنگ پر مجموعی شرح سود 18 سے 21 فیصد تک چلی جاتی تھی۔ یعنی آپ کو قرض کی اصلی رقم کے اوپر 21 فیصد تک سود ادا کرنا پڑتا تھا۔

اب کار لون کے اوپر کتنی ادائیگی کرنی پڑے گی

جب آپ کار لون کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کو اپنی جیب سے گاڑی کی قیمت کا 15 سے لیکر 70فیصد تک ادا کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔ باقی رقم بینک آپ کو قرض کے طور پر دے گا۔ آپ کی اپنی ادا کردہ رقم جتنی زیادہ ہوگی، آپ کی ماہانہ قسط اتنی کم ہوگی۔ کارفنانسنگ کیلئے آپ ایک سال سے لیکر 7 سال تک اپنی مرضی کا پلان حاصل کرسکتے ہیں۔

مثال کے طور پر اگر آپ 1000 سی سی کار کا انتخاب کرتے ہیں جس کی قیمت 20 لاکھ روپے ہے اور آپ اپنی جیب سے 30 فیصد یا 6 لاکھ روپے ادا کرتے ہیں تو آپ کو بقیہ 14 لاکھ روپے کے لئے بینک کے قرض کی ضرورت ہوگی۔ اگر آپ پانچ سالہ منصوبہ منتخب کرتے ہیں تو آپ کو پانچ سال تک ماہانہ 31 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اگر آپ انشورنس بھی کرنا چاہتے ہیں تو قسط زیادہ ہوگی۔

اب اس قرض یعنی 14 لاکھ روپے پر آپ کو سود ملاکر 18 لاکھ 60 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ اگر اس میں انشورنس بھی ملائیں تو آپ کو مجموعی طور پر بینک کو 19 لاکھ 90 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ خلاصہ یہ ہوا کہ 14 لاکھ سے آگے جو رقم آپ ادا کریں گے وہ بینک کا منافع ہے۔ اس کے علاوہ آپ کی ماہانہ اقساط میں بھی انٹربینک شرح سود میں کمی یا بیشی کے باعث کمی یا اضافہ ہوسکتا ہے۔

اسلامی آٹو فنانس کیا ہے

اسلامی بینکوں نے کار لیزنگ کو ’شریعت کے مطابق‘ بنانے کیلئے اجارہ کے طور پر پیش کیا ہے۔ اسلامی بینک کار لون کے ساتھ ساتھ کچھ مزید سروسز بھی فراہم کرتے ہیں اور اس قرض کو شریعت کے مطابق بنانے کیلئے خریدار کو ان سروسز پر آمادگی ظاہر کرنی ہوگی۔

ایک بڑے اسلامی بینک کے مطابق اگر آپ 20 لاکھ روپے کی کار کیلئے 30 فیصد یا 6 لاکھ روپے جیب سے ادا کرتے ہیں اور باقی 70 فیصد یعنی 14 لاکھ روپے اسلامی بینک سے قرض لیتے ہیں تو آپ کو ماہانہ 37 ہزار 500 روپے قسط ادا کرنا ہوگی۔ اگر آپ پانچ سالہ پلان لیتے ہیں تو آپ کو 14 لاکھ کے قرض پر مجموعی طور پر 22 لاکھ 25 ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے اور 14 لاکھ سے آگے بڑھنے والی رقم یعنی 8 لاکھ 25 ہزار روپے اسلامی بینک کا منافع ہوگا۔

عام بینکوں کے برعکس اسلامی بینکوں کی ماہانہ قسط کا شرح سود میں تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ یعنی شرح سود کم ہو یا زیادہ، آپ کی قسط کی رقم میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ اس پانچ سال کے دوران اگر آپ کی گاڑی کو نقصان پہنچتا ہے تو اسلامی بینک اس کی مرمت کے اخراجات ادا کرے گا۔ اسلامی بینک اپنی قسطوں کو ’کرایہ‘ کہتا ہے۔ جب پانچ سال بعد آپ کی ساری قسطیں پوری ہوجائیں تو بینک ’بطور تحفہ‘ کار آپ کے نام پر کردیتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. رحمت اللہ وزیر بنوں کے پی کے  January 10, 2021 7:43 pm/ Reply

    کیا اسلامی بینک ٹریکٹر بھی دیتے ہیں طریقہ کار کیا ہوگا پلیز بتائیں زارہ

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube