Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > معیشت

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر غیرمعمولی کمی

SAMAA | - Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago

GOLD RATE, PAKISTAN

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر غیر معمولی کمی ہوگئی، فی تولہ 1650 روپے اور فی اونس 22 ڈالر سستا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 1650 روپے کمی سے ایک لاکھ 11 ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونا 1414 روپے سستا ہوکر 95 ہزار 680 روپے کا ہوگیا۔

دو روز کے دوران فی تولہ سونا 2900 روپے اور دس گرام 2485 روپے سستا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔ جس میں اب تک فی تولہ 20 ہزار 400 روپے کمی واقع ہوچکی ہے۔

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 22 ڈالر کمی سے 1872 ڈالر کا ہوگیا۔ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے تاہم چند ماہ کے دوران اس میں 182 ڈالر کمی واقع ہوچکی ہے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی مزید 30 روپے کمی سے 1170 روپے جبکہ 10 گرام 25.72 روپے سستا ہوکر 1003.08 روپے کی ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی بھی کمی سے 22.60 ڈالر میں فروخت ہورہی ہے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ یکم جنوری 2020ء کو 88 ہزار 150 روپے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube