Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > معیشت

کرونا سے متعلق اقدامات، اسٹاک ایکس چینچ میں شدید مندی

SAMAA | - Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 29, 2020 | Last Updated: 1 month ago

PSX low

کرونا وائرس سے متعلق اقدامات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث 100 انڈیکس 39 ہزار 279 کی سطح تک گرگیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1845 پوائنٹس کی شدید مندی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس 4.63 فیصد سے 39 ہزار 500 کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔

اب تک 14 ارب مالیت کے 38 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوچکا ہے جبکہ شیئرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کا 240 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

اسٹاک ماہر امین یوسف کہتے ہیں کہ کرونا پھيلنے پر اقدامات سے سرمايہ کار محتاط ہیں جبکہ اکتوبر کے فیوچرز کے سودوں میں آج آخری دن کاروبار کی وجہ سے بھی فروخت کا دباؤ ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube