Monday, January 18, 2021  | 3 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > معیشت

گندم کی امدادی قیمت میں 200روپے اضافے کی منظوری

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 26, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Wheat

فوٹو: آن لائن

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سال 2020۔21 کے لیے گندم کی امدادی قیمت میں 200 روپے اضافے کی منظوری دے دی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی کے اجلاس میں جائزہ کمیٹی کی سفارش پر امدادی قیمت کی منظوری دے گئی۔

امدادی قیمت 1400 روپے سے بڑھا کر 1600 روپے فی من مقرر کر دی گئی۔

کمیٹی نے زرعی شعبے کیلئے ریلیف پیکج کے حوالے سے پلان بھی طلب کر لیا۔ کسانوں کو ڈی اے پی کھاد پر سبسڈی دیئے جانے کا امکان ہے۔ کسانوں کو کھاد کی بوری 4100 کے بجائے 3100 روپے میں فراہم کرنے کی تجویز ہے۔

ان پٹ لاگت کم ہونے اور گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کے فیصلے سے اگلے سیزن میں گندم آٹے سمیت زعی اجناس کی قیمتیں اعتدال میں رہنے کا امکان ہے۔

اس سے قبل ملک میں گندم کی امدادی قیمت میں 300 روپے فی من تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube