Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > معیشت

گیس پائپ لائن بچھانےکی اجازت دے چکے ہیں، وزیرتوانائی سندھ

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Gas pipeline afp

فوٹو: اے ایف پی

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے گیس پائپ لائن بچھانے کی ایک ماہ قبل اجازت دی تھی۔

وفاقی وزیر عمر ایوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ وفاقی وزیر مسلسل غلط بیانی کر رہے ہیں اور حیرت ہے کہ وفاقی وزیر اپنے ادارے کی کاکردگی سے لاعلم ہیں۔

امتیاز شیخ نے بیان میں کہا کہ گیس پائپ لائن کا اجازت نامہ 8 اکتوبر کو دیا گیا تھا جو کہ ایس ایس جی سی ایل حکام کے علم میں ہے اور ایس ایس جی سی ایل کے حکام کا بیان بھی موجود ہے کہ وہ 2 ماہ کے عرصے میں گیس پائپ لائن مکمل کر دیں گے۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اپنی نااہلی اور ناکامی کا ملبا سندھ حکومت پر گرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جب تک غیرذمہ دار افراد بجلی اور گیس کے معاملات دیکھیں گے بحران موجود رہے گا۔

واضح رہے کہ گیس بحران پر وفاقی وزیر نے ایک بیان میں سندھ حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ صوبائی حکومت وفاقی کو گیس پائپ لائن بچھانے کی اجازت نہیں دے رہی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube