Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > معیشت

پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کا فیصلہ آج متوقع

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 23, 2020 | Last Updated: 1 month ago
FATF

فوٹو: ایف اے ٹی ایف

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ورچوئل اجلاس کا آج آخری روز ہے جس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔ کامیابی کے لیے 12 ممالک کی حمایت درکار ہے۔

ایف اے ٹی ایف کا ورچائل اجلاس 21 اکتوبر سے پیرس میں شروع ہوا تھا۔ پاکستان کو کامیابی کے لیے 12 ممالک کی حمایت درکار ہے۔

اجلاس کے اختتام پر ایف اے ٹی ایف کے صدر فیصلوں کا اعلان کریں گے۔

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف قوانین میں اہم ترامیم کیں اور 27 نکاتی ایکشن پلان میں سے 21 پر مکمل عمل کيا جبکہ 40 دیگر تجاویز پر بھی واضح پیش رفت سامنے آئی۔

کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمند کرنے کے ساتھ ان سے وابستہ افراد کی سرگرمیاں روکنے کے لیے بھی نمایاں اقدامات اٹھائے گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی مخالفت کے حوالے سے بھارتی پراپیگنڈا مسترد کر دیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق پاکستان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا جائے گا اور ہم وائٹ لسٹ میں آئیں گے۔ بھارت کی جو خواہش ہے کہ پاکستان بلیک لسٹ میں جائے انشاءاللہ وہ خواہش پوری نہیں ہوگی۔

ماہر معیشت ڈاکٹر عابد سلہری کا کہنا تھا کہ 39 ممالک کی اس تنظیم میں 3 ممالک کا ساتھ ہوگا تو ہم بلیک لسٹ میں نہیں جائیں گے اور وہ 3 ممالک اس وقت چین، ترکی اور ملائیشیا کی شکل میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر 9 ممالک ہمارے ساتھ اور مل جاتے ہیں تو پھر ہم وائٹ لسٹ میں آرہے ہوں گے لیکن اگر 9 ممالک کی سپورٹ حاصل نہیں کر پاتے تو پھر ہمیں کچھ مہینے اور گرے لسٹ میں رہنا پڑ جائے گا۔

سابق وزیر خارجہ مشاہد حسین سید کہتے ہیں کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کی سفارتکاری کا بھی یہ ایک بڑا امتحان ہے کیونکہ ہمارا کیس تو مضبوط ہے اور کیا چاہتے ہیں اتنی قانون سازی بھی ہوئی۔ مجھے امید ہے کہ اس بار امریکا کا کردار بھی مثبت ہوگا۔

پاکستان کا نام جون 2018 سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل ہے۔ ایکش پلان پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کو پہلے جون جبکہ بعد میں کرونا کی وجہ سے ستمبر 2020 تک کی مہلت دی گئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube