Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > معیشت

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا معمولی سستا

SAMAA | - Posted: Oct 20, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 20, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوگئی۔ فی تولہ سونا 300 اور فی اونس 7 ڈالر سستا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (منگل کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 300 روپے کمی سے ایک لاکھ 15 ہزار 700 روپے اور 10 گرام سونا 256 روپے سستا ہوکر 99 ہزار 194 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مزید 7 ڈالر کمی سے 1905 ڈالر کا ہوگیا۔ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی 10 روپے کمی سے 1250 روپے جبکہ 10 گرام نرخ 8.57 روپے کمی پر 1071.67 روپے پر پہنچ گئے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی ایک ڈالر اضافے سے 24.60 ڈالر میں فروخت ہورہی ہے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ مقامی مارکیٹ میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کی قیمت 88 ہزار 150 روپے تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube