Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > معیشت

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا

SAMAA | - Posted: Oct 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Oct 19, 2020 | Last Updated: 2 months ago

PAKISTAN, GOLD RATE

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، فی تولہ سونا 350 اور فی اونس 12 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ نرخ 350 روپے اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 300 روپے مہنگا ہوکر 99 ہزار 451 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اگست 2020ء کے پہلے ہفتے میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی بلند ترین تک پہنچ گئی تھی۔

کرونا وائرس کی وباء کے دوران لوگوں کا سرمایہ کاری کیلئے رجحان سونے کی جانب رہا، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان تھا۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا مزید 12 ڈالر اضافے سے 1912 ڈالر کا ہوگیا۔ کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ 2054 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے تھے۔

پاکستان میں یکم جولائی 2020ء کو سونے کے فی تولہ نرخ ایک لاکھ 5 ہزار 200 روپے جبکہ مقامی مارکیٹ میں یکم جنوری 2020ء کو سونے کی قیمت 88 ہزار 150 روپے تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube