Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > معیشت

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں 2کروڑ 40لاکھ ڈالر جمع

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2020 | Last Updated: 4 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2020 | Last Updated: 4 days ago

بیرون ملک پاکستانیوں نے اسٹیٹ بینک پاکستان کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت 21 ہزار اکانؤنٹس کھول لئے، جس میں اب تک 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز جمع کرائے گئے ہیں۔

نئے منصوبے کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن آئے بغیر غیر ملکی اور مقامی کرنسی میں اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں۔ انہیں صرف اپنی بنیادی معلومات اور دستاویزات اسٹیٹ بینک پاکستان کو آن لائن فراہم کرنا ہوگی۔ وہ پاکستان میں اسٹاک مارکیٹ سمیت دیگر شعبوں میں براہ راست سرمایہ کاری بھی کرسکیں گے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان نے 8 دیگر بڑے بینکوں سے مل کر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ متعارف کرائے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اسٹیٹ بینک کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام کے تحت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 21 ہزار ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولے جاکے ہیں جس میں 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی رقم جمع کرائی گئی ہے، اکاؤنٹس کی تعداد اور جمع کرائی گئی رقم میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے۔

سینئر تجزیہ کار کریم پنجانی نے سماء ڈیجیٹیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کو ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ بھی قرار دے رہے ہیں، کیونکہ اس کے ذریعے حوالہ، ہنڈی اور غیر رسمی اور غیر قانونی کردار کو کم کرکے ڈالر کو باضابطہ گردش میں لاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل پروگرام میں فی الحال 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی رقم جمع ہونا کافی کم ہے جس کا ڈالر کے نرخ پر بہت کم اثر پڑے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube